نارکورٹکس فورس کی کارروائی ،2ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

نارکورٹکس فورس کی کارروائی ،2ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے علاقے سپر ہائی وے اولڈ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 102گرام حشیش برآمد ہوئی ہے ۔ حشیش ٹائروں میں چھپائی گئی تھی ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اے این ایف نے گذشتہ روز خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے اولڈ ٹول پلازہ کے قریب ایک ٹرک سے 102 کلو گرام حشیش برآمد کرلی ۔ حشیش ٹائروں میں چھپائی گئی تھی ۔ اے این ایف نے دو ملزمان قادر خان اور روشن علی کو بھی گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔