مبینہ پولیس مقابلے کا ملزم محمد قیصر ضمانت پر رہا

مبینہ پولیس مقابلے کا ملزم محمد قیصر ضمانت پر رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کے ملزم محمد قیصر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں گلشن اقبا ل تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم محمد قیصر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقابلے کے ووران پولیس کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ۔شواہد سے لگتا ہے کہ پولیس مقابلہ نہیں ہوا بلکہ ملزم کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا ہے ۔مبینہ پولیس مقابلے کی ازسر نو تحقیقات کی ضرورت ہے ۔پولیس افسران اور ٹرائل کورٹ کی مداخلت کے بغیر ازسرنوتحقیقات کی جائیں ۔عدالت نے ملزم محمد قیصر کو ضمانت ر ہا کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر