اساتذہ کے مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،جام مہتاب ڈہر

اساتذہ کے مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،جام مہتاب ڈہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ پرا ئمری اسکولز اسا تذہ کے مسائل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کئے جا ئیں گے تا ہم اسا تذہ کی بنیا دی ذمہ دا ر ی ہے کہ وہ اپنے فرا ئض ایما ندا ر ی سے ادا کریں ۔یہ با ت انہو ں نے پیر کو اپنے دفتر میں آل سندھ پرا ئمری ٹیچرز ایسو سی ایشن کے عہدیدارو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر ایسو سی ایشن کے عہدیدار انتظا ر چھلگری ،غلا م رسول مہر ،سکندر علی جتو ئی اور سید انس الدین شاہ بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ نہ صر ف اسا تذہ اسکولز میں اپنی حا ضری کو یقینی بنا ئیں بلکہ ان کی تعلیم و تر بیت پر بھی بھر پو ر تو جہ دیں ۔صو با ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے افسرا ن کو بھی ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ اسکولز کا با قا عدگی سے دورہ کریں ۔طلبہ اسا تذہ کا تنا سب صحیح رکھیں تا کہ تدریسی عمل احسن طریقے سے چل سکے ۔ انہو ں نے اسا تذہ سے بھی در خواست کی کہ وہ اپنی صفو ں میں اتحا د بر قرا ر رکھیں ایسے عنا صر کی نشا ندہی کریں جو اپنے فرا ئض ادا نہیں کر رہے ہیں اور صحا فی بن اسا تذہ کا نا م بد نا م کر رہے ہیں ۔وزیر تعلیم سندھ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طا لب علمو ں کو اپنے بچو ں کی طرح سمجھیں اور ان کا مستقبل رو شن کر نے کیلئے اپنی تما م صلا حیتیں برو ئے کا ر لا ئیں ۔انہو ں نے اسا تذہ سے کہا کہ وہ بند اسکولز کھلوا نے اور تعلیمی معیا ر کو بہتر کر نے کے لئے اپنا مثبت کر دا ر ادا کریں اور صو بے میں سو فیصد تعلیم کے ہدف کو حاصل کر نے میں حکومت کی مدد کریں ۔اس مو قع پر آل سندھ پرا ئمری ٹیچرز ایسو سی ایشن کے عہدیدا را ن نے وزیر تعلیم کو اپنے مسائل سے آگا ہ کیا جس پر وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے ان کے مسائل جلد حل کر نے کی یقین دہا نی کروائی ۔