عدا لتی احکا ما ت کی تعمیلی رپو ر ٹ پیش کی جا ئے ،چیف سیکریٹری

عدا لتی احکا ما ت کی تعمیلی رپو ر ٹ پیش کی جا ئے ،چیف سیکریٹری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے انتظا می سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے معزز عدا لتو ں کے احکا ما ت کی بر وقت تعمیل کے ساتھ ساتھ معزز عدالتو ں سمیت جملہ ادا رو ں کو رپو ر ٹس کی فراہمی بھی یقینی بنا ئی جا ئے ۔ وہ پیر کی صبح اپنے دفتر میں اعلی سطح کے اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے ۔اجلا س میں شہریو ں کو پینے کے صاف پا نی کی فرا ہمی کے سلسلے میں اٹھائے جا نیوالے اقدا ما ت کا جا ئزہ لیا گیا ۔علا وہ ازیں انہدام تجا وزا ت ،ما حو لیاتی آلو دگی کے انسدا د ہسپتا لو ں کے فضلے کی ڈسپو زل ،نکا سی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق انتظا ما ت پر بھی تبا دلہ خیال ہوا ۔سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچو ہو ،سیکریٹری آبپا شی جما ل مصطفی سید ،سیکریٹری ماحولیات بقا اللہ انڑ اور دیگر نے اپنے محکمو ں سے متعلق امو ر کی با بت اقدا ما ت سے آگا ہ کیا ۔مینیجنگ ڈائریکٹر کرا چی واٹر اینڈ سیوریج بو ر ڈ ہا شم رضا زیدی نے غیر قانونی ہا ئیڈرنٹس کے خلا ف کا روائی کی رپو ر ٹ پیش کی ۔ڈی آئی جی پو لیس (غر بی ) ذو الفقا ر لا ڑ ک نے اجلا س کو آگا ہ کیا کہ بشمو ل کے ڈبلیو ایس بی ہا ئیڈرنٹس کے غیر قا نونی ہو نے سے متعلق ایف آئی آر در ج کی جا تی ہیں اور چا لا ن بھی جمع کرا ئے جا تے ہیں ۔چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ عدالتی احکا ما ت کی تعمیل میں کو تا ہی نہ بر تی جا ئے اور بر وقت رپور ٹس بھی پیش کی جا ئیں ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر