شجاع آباد سے سابق ایم پی اے سہیل نون تحریک انصاف میں شامل

شجاع آباد سے سابق ایم پی اے سہیل نون تحریک انصاف میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں،شجاع آباد (نما ئند ہ پا کستا ن، نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی، شجاع آبا دسے سابق ایم پی اے و تحصیل ناظم رانا سہیل نون کی جہانگیر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ترین سے ملاقات ،پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی حریف جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اوربڑی وکٹ گرادی۔ شجاع آباد سے سابق ایم پی اے و تحصیل ناظم رانا سہیل احمد نون نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ رانا سہیل احمدنون حلقہ این اے 153سے ن لیگ کے موجودہ ایم این اے رانا قاسم نون کے بڑے بھائی ہیں ۔ راناسہیل نون پی پی 204سے ایم پی اے جبکہ شجاع آباد کے تحصیل ناظم رہ چکے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ رانا سہیل احمد نون کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتاہوں۔انکی شمولیت سے شجاع آباد میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے رانا سہیل احمد نون نے کہا کہ عمران خان ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہیں قوم اپنا مسیحا سمجھتی ہے اس موقع پر تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صد ر اسحاق خان خاکوانی ، ابراہیم خان ملیزئی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ دریں اثناء جہانگیر ترین سے رحیم یار خان سے پی ٹی آئی رہنما چوہدری ظفر وڑائچ ،دنیاپور سے چوہدری زوار وڑائچ کی قیادت میں بھی وفد نے ملاقات کی ۔ جہانگیر ترین نے اڈہ جلال آبادموڑ پر جام فلک شیر کے چچا جام غلام حیدر کی وفات اور یونین کونسل سراج والا میں حاجی احمد یار راں کے داماد کی وفات پر لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی جبکہ اڈہ جلال آباد موڑ پر نجی ہسپتال کا افتتاح بھی کیا۔