پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شادی ہالوں، کیٹرنگ کمپنیوں کی خفیہ چیکنگ کا فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شادی ہالوں، کیٹرنگ کمپنیوں کی خفیہ چیکنگ کا فیصلہ

ملتان ( وقائع نگار) شادی ہالوں میں ناقص اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شادی ہالوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کی خفیہ چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں ٹیموں کو تمام چھوٹے بڑے شادی ہالوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل آپریشنز کی براہ راست خود نگرانی کریں گے۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ شادی ہالوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کو لائسنس دینے کے علاوہ پہلے بھی ان کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تا ہم ویجیلنس سیل کی اطلاع پر شروع کیے جانے والے حالیہ خفیہ آپریشنز کامقصد مزید بہتر ی لانا ہے۔ شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ساتھ ہی ناقص اشیاء خودونوش کی سپلائی کا شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان شکایات کا ازالہ کرنے اور عوام الناس کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خفیہ آپریشنز کا آغاز کیا گیا جا رہا ہے۔ شاد ی کے موقع پر وسیع تعداد میں لوگ کھانا کھاتے ہیں۔ اسی غفلت یا لاپرواہی نقصان کی وجہ بنتی ہے جس سے بچنے کے لیے آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

شادی ہال چیکنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر