ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری‘ گیس بھی غائب

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری‘ گیس بھی غائب

ملتان، ٹبہ سلطان پور ، لیاقت پور، شادن لُنڈ (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ‘ گیس بھی غائب رہنے لگی ‘ کم پریشر کی شکایات بھی برقرار تفصیل کیمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کے باوجود (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4 گھنٹے سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ گزشتہ روز ملتان شہر کے پوش علاقوں کی بجلی بھی بند رہی۔ نواں شہر ‘ ابدالی روڈ اور جناح فیڈر رات کو بھی بند کئے گئے جس کے باعث صارفین پریشان ہو ئے۔ ہائی لاس فیڈرز والے مین علاقوں میں تونسہ ، شاہ صدردین، جام پور، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ساہیوال ،وہاڑی اور خانیوال کے علاقے شامل ہیں۔ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق محکمہ سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے ٹبہ سلطان پور شہر میں گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ عروج پر جار ی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے صارفین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں روزانہ شام7بجے ہی گیس بند کردی جاتی ہے اور 10گھنٹے بعد آگلے روز صبح6بجے دوبارہ دی جاتی ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے کھانا بھی وقت پر تیارنہیں ہوسکتا لیاقت پور سے نامہ نگار کیمطابقمینجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے اعلان کے باوجود لیاقت پور میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی شکایات میں کمی نہیں ہو سکی حکیم آباد ،غوثیہ کالونی ،محلہ شیخ مظہر حسین اور دیگر آبادیوں سمیت شہر بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15سے 18گھنٹے ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں شادن لُنڈ سے نامہ نگار کیمطابق و فا قی وز یر برا ئے بجلی سر دار اویس احمد لغا ری کے حلقہ میں میپکو سب ڈویژ ن شادن لُنڈکا کو ٹ مہو ئی فیڈر جو کہ زر عی فیڈر ہے مگر کو ٹ مہو ئی فیڈر پر بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ اور کم وولٹیج سے ٹر با ئینیں نہ چلنے سے گند م کی فصل کو پا نی بر وقت نہ ملنے سے فصل تبا ہ و بر با د ہو رہی ہیں تحصیل صدر پا کستا ن کسا ن اتحا د امدا د حسین لُنڈ نے بتا یا کہ کو ٹ مہو ئی فیڈر پر کم وولٹیج کی و جہ سے کئی کسا نو ں کی ٹر با ئینیں جل گئی ہیں جس سے کسا نو ں کو لا کھو ں رو پے کا نقصا ن اُ ٹھا نا پڑا جبکہ میپکو سب ڈویژ ن شا دن لُنڈ کے اہلکا رو ں نے بد معا شی کی حد کر دی ہے اور کسا نو ں کو تنگ کر نا وطیر ہ بنا رکھا ہے جو کہ نا قا بل بر دا شت ہے اس مو قع پر کسا نو ں سجا د حسین، غلا م با قر، نیا ز حسین، محمد مو سٰی ، سرا ج حسین، غلا م قا سم،نذیر حسین، ظفر حسین کو نسلر، اختر حسین، محمد عظیم، محمد رمضا ن و دیگر نے شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ اگر کو ٹ مہو ئی فیڈر پر کسا نو ں کو بلا تعطل بجلی فرا ہم نہ کی گی تو کسا ن احتجا جاً 20 دسمبر سے بجلی کے بل ادا نہیں کر یں گے اور انڈ س ہا ئی وے پر دھر نا دیا جا ئے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر