عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت تکمیل دین کی ضمانت ہے‘ شاہ محمود

عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت تکمیل دین کی ضمانت ہے‘ شاہ محمود

ملتان (سٹی رپورٹر)درگاہ عالیہ حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا حضرت شاہ رکن عالمؒ کے سجادہ نشین رکن قومی اسمبلی مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت تکمیل دین کی ضمانت اور ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اس عقیدہ پر کسی کو ترمیم کی اجازت نہیں دی جائے گی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

وہ گذشتہ شب جامعہ حنفیہ انوار مدینہ شریف پورہ میں جشن عید میلاد النبیؐاور سلانہ جلسہ دستار فضیلت میں خطاب کررہے تھے جلسہ سے علامہ سید محمدر مضان شاہ فیضی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، قاری فیض بخش رضوی، صاحبزادہ عزیز رسول صدیقی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، سید محمد فہیم الحسن شاہ نے بھی خطاب کیا رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، محمد ایوب مغل اور ڈاکٹر علی اکبر سعیدی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مصری قراء قاری السید جمال حسین خالد، قاری محمد السید عید کے علاوہ قاری عبدالغفار نقشبندی ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے جامعہ حنفیہ انوار مدینہ اور علامہ محمد رمضان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کے فارغ التحصیل علماء ملک کے مختلف حصوں میں تبلیغ دین میں مصروف ہیں ، قاری جاوید الرحمن مہروی، قاری زین العابدین، قاری محمد نعیم حسین نے محفل حسن قرات میں حصہ لیا حافظ اللہ ڈیوایا لاشاری، حاجی محمدارشد انصاری، حاجی محمد ارشد چشتی ، حاجی عابد علی انصاری، قاری محمد یٰسین، قاری محمد اکرم، قاری محمود ، سجاد علی نقشبندی نے بھی شرکت کی مخدوم شاہ محمود قریشی اور حاجی جاوید اختر انصاری نے مدرسہ کے فارغ التحصیل علماء اور حفاظ کی دستار بندی بھی کرائی۔

شاہ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر