عمرہ ویزہ کیلئے بائیومیٹرک کی شرط ایک بار پھر مؤخرزائرین، ٹور آپریٹرز میں خوشی کی لہر

عمرہ ویزہ کیلئے بائیومیٹرک کی شرط ایک بار پھر مؤخرزائرین، ٹور آپریٹرز میں ...

ملتان (سٹی رپورٹر)عمرہ ویزہ کے لئے بائیو میٹرک کی شرط ایک بار پھر موخر (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کر دی گئی، سعودی سفارت خانے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت بائیو میٹرک کی شرط یکم جنوری 2018 تک موخر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 4 نومبر کو ایک ماہ کے لئے شرط موخر کی گئی تھی جو گزشتہ روز 4 دسمبر سے ختم ہو جانا تھی مگر گزشتہ روز 4 دسمبر کو یہ شرط ایک بار پھر موخر کر دی گئی۔ شرط عارضی طور پر موخر ہونے سے عمرہ زائرین اور ٹور آپریٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عمرہ زائرین نے شرط مزید ایک ماہ تک موخر ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بائیو میٹرک کی شرط کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ علاوہ ازیں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بھی سعودی حکومت کے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب سے ’’اعتماد‘‘ کمپنی نے ملتان میں بہاولپور روڈ پر قائم سب سنٹر کو ختم کر کے وہاڑی روڈ پر نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم کے مرکزی گیٹ کے ساتھ بالمقابل ممتاز آباد شفٹ کر دیا ہے۔ نء بلڈنگ میں تزئین وآرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ’’اعتماد‘‘ کمپنی کے مطابق بائیو میٹرک کے لئے آنے والے عمرہ زائرین کو یہاں پہنچنے میں آسانی ہو گا۔

بائیو میٹرک شرط مؤخر

مزید : ملتان صفحہ آخر