مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 5ماہ میں1303ارب کے محصولات

مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 5ماہ میں1303ارب کے محصولات

ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

2017-18 کے ابتدائی پانچ ماہ میں1303 ار ب روپے کے محصولات حاصل کئے۔ایف بی آر کے مطابق جولائی،نومبر2017ء میں 479ارب روپے انکم ٹیکس وصول ہوا جبکہ جولائی، نومبر 2016ء میں418 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔سیلز ٹیکس کی مد میں580ارب روپے جمع ہوئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں475 ارب روپے وصول ہوئے تھے پانچ ماہ کے دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 63ارب روپے وصول ہوئے جبکہ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں230ارب روپے وصول ہوئے گزشتہ سال کی اسی مدت میں ڈیوٹیز کی مد میں178ارب روپے وصول ہوئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر