آئی ایم ایم امتحان کیلئے ملتان کو سنٹر بنائے جانے پر ڈاکٹر تنظیموں کا خراج تحسین

آئی ایم ایم امتحان کیلئے ملتان کو سنٹر بنائے جانے پر ڈاکٹر تنظیموں کا خراج ...

ملتان(وقائع نگار)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے آئی ایم ایم امتحان(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کیلئے ملتان کو بھی سنٹر بنادیا ہے ۔اس سے قبل امتحان کیلئے سی پی ایس لاہو اور اسلام آباد کو سنٹر بتایا گیا تھا۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ڈاکٹروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایم (ٹی او اے سی ایس)امتحان کیلئے سی پی ایس پی ملتان کو بھی امتحانی مرکز بنادیا گیا ہے ۔میڈیسن ،سرجری،اور گائنی کے امتحان امیدواروں کو اس سے سہولت حاصل ہوگی۔ڈاکٹرز تنظیموں نے ملتان کو سنٹر بنانے پر سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سنٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر