محکمہ صحت کی خدمات میں بہتری ،جدید طبی سہولیات فراہم علاج معالجہ یقینی

محکمہ صحت کی خدمات میں بہتری ،جدید طبی سہولیات فراہم علاج معالجہ یقینی

ملتان،خانیوال،وہاڑی ،چوک سرور شہید، بہاولپور، چشتیاں،جام پور،لیاقت پور،راجن پور(وقائع نگار،نمائندگان)حکومت پنجاب(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

نے عوام کو علاج معالجہ کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات پر عمل شروع کردیا ہے ،مختلف علاقوں کے مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور ہیلتھ کے بجٹ میں افافہ اس کی مثالیں ہیں۔ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام 10روزہ ہیلتھ کنونشن کے دوران گزشتہ روز 4دسمبر2017کو گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجاع آباد اور تحصیل ہیڈ کوآرٹرہسپتال جلال پور پیروالا میں 40سال سے زائد تمام افراد کی ہیپاٹائٹس ، شوگر اور بلڈ پریشر کوچیک کرنے کے لئے فری سکریننگ کی گئی اور صحت کے بارے میں آگاہی ڈیسک بھی قائم کئے گئے۔ فوکل پرسن ہیلتھ کنونشن ڈاکٹر عامر اسد کے مطابق گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سکریننگ کیمپ کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر محمد علی کھوکھر نے کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمود الحسن ،ایس پی ٹریفک چوہدری محمد شریف جٹ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد بخاری، ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر، ڈاکٹرز اور دیگرسٹاف بھی موجود تھا۔ ہسپتال میں کل 123مریض رجسٹرڈ کئے گئے جن میں ہیپاٹائٹس بی کا 1، ہیپاٹائٹس سی کے 13، شوگر کے 30اور بلڈ پریشر کے 28مریض شامل ہیں۔ تحصیل ہسپتال شجاع آباد میں سکریننگ کیمپ کا افتتاح ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم رمزی اور ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد نے کیا۔ اس دوران 53مریض رجسٹرڈ ہوئے جن میں ہیپاٹائٹس سی کے 13، بلڈ پریشر کے 16اور شوگر کے 12مریض شامل ہیں۔ تحصیل ہسپتال جلال پور پیروالا میں سکریننگ کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیروالالیا قت علی کلہوڑواور ایم ایس ڈاکٹر احسان باری نے کیا۔ اس دوران 165افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں ہیپاٹائٹس سی کے 15، شوگر کے 13اور بلڈ پریشر کے 25مریض شامل ہیں۔خانیوال سے بیورونیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے شعبہ صحت کے فروغ میں مثالی اقدامات بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آگاہی صحت میلہ منعقد ہوا جس میں ایم این اے محمد خان ڈاہا ‘ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ‘اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ‘چےئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا ‘سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ‘ایم ایس ڈاکٹر محمد آصف سمیت محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹر ز ‘پیر امیڈیکل سٹاف اور صحافیو ں نے شرکت کی ۔ ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے صحت میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں جدید طبی سہولتو ں کی فراہمی ‘انتظامی امور میں بہتری اور سروسز میں بہتری لا کر معیاری علاج معالجہ کو یقینی بنایا گیا ہے۔وہاڑی سے بیورورپورٹ+تحصیل رپورٹر کے مطابق ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ ہیلتھ کنونشن صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات کا آئینہ دار ہے مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں سٹالوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صدر پی ایم اے ڈاکٹر غلام حسین آصف، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق، لیڈی ڈاکٹر ناہید ملک بھی موجود تھے۔چوک سرور شہید سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید میں ہفتہ کنونشن محکمہ صحت کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں CEOمحکمہ صحت مظفرگڑھ ڈاکٹر شاھد حسین مگسی ،ڈاکٹر اقبال مکول DHO،ڈاکٹر محمد شاہد (DCIRMNCH)ڈاکٹر ضیاء انجم میڈیکل آفیسر THQسرور شہید ، ڈاکٹر سیف اللہ (DMS)THQسرور شہید ،ڈاکٹرشفیق الرحمن شیخ ، چیئر مین منیر احمد باروی ، ڈاکٹر مظہر اقبال رانجھا ، و دیگر نے شرکت کی ہفتہ کنونشن محکمہ صحت کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے عوام کی صحت کے حوالے سے شاندار اقدامات قابل تعریف ہیں محکمہ صحت کے بجٹ میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔صحت کی سہولیات کے حوالے ضلع مظفرگڑھ پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید کو صحت کی جدید ترین سہولیا ت سے آراستہ کردیا گیا ہے۔ضلع مظفرگڑھ میں تمام بنیادی مرکز صحت پر نارمل ڈیلیوری کے ماہانہ کیس 500 سے بڑھ کر 35 ہزار ہوچکے ہیں غریب عوام کے 9کروڑ روپے ماہانہ بچائے جارہے ہیں۔ بہاولپور سے بیورورپورٹ کے مطابق قائد اعظم میڈیکل کالج کے پریزنٹیشن ہال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کنونشن 2017ء کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل، پرنسپل کیو ایم سی ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر ، پروفیسر قاضی مسرور،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض انور، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد خلیق، ڈاکٹر شاہد چوہدری، سیاسی شخصیات ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، ایم این اے صبیحہ نذیر، میاں نجیب الدین اویسی سمیت ڈاکٹرز اور نرسز کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صحت کے شعبہ میں ٹھوس انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں ضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا قیام اور ہر ہیلتھ فیسلٹی میں ہیلتھ کونسل کے قیام کو یقینی بنایا گیا۔ ضلع بھر میں 33 بنیادی مراکز کو ہفتہ کے سات دن اور24گھنٹے کے لیے عوام کی سہولت کے پیش نظر علاج معالجہ کے لیے کھول دیا گیا۔ ضلع میں 24ماڈل بنیادی مراکز صحت بنائے گئے۔ عوام میں صحت کے حوالہ سے آگاہی کے لیے صحت کیمپ کاانتظام کیا گیا۔چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ ، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں اشفاق حسین سیال و ایم ایس تحصیل ہسپتال چشتیاں ڈاکٹر محمد انور کھرل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عوام کو علاج معالجہ کی بین الاقوامی معیار کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات پر عمل شروع کر دیا ہے۔ تحصیل ہسپتال چشتیاں میں سالانہ چار لاکھ افراد کا علاج معالجہ کے اعدادو شمار حکومتی اقدامات پر اعتماد کا مظہر ہے۔جام پور سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب حکومت صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ غریب عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دیلز پر باہم پہنچانے کے لیے محکمہ صحت کا عملہ جان فشانی سے کام کرئے۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردارمحمد جعفر خان لغاری نے جام پور ٹی ایچ کیو ہستپال میں صحت میلہ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر جام پور قمر الزمان خان قیصرانی۔ انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک محمد شاہد خان۔ پروفیسر رفیق حسین حیدری۔ ایم ایس۔ڈاکٹر ثقلین خان۔ڈاکٹر نجیب احمد تھیہم۔ ڈاکٹر مسعود گورمانی۔ ڈاکٹر شاہد خان کھوکھر۔ سمیت دیگر ڈاکٹر ز وپیرامیڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔ لیاقت پور سے تحصیل رپورٹر،نامہ نگار کے مطابق جناح ہال بلدیہ میں منعقدہ ہیلتھ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے (ن)لیگی ایم پی اے میاں اسلام اسلم اوراسسٹنٹ کمشنرلیاقت پورعامرحسین پنوارنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے محکمہ صحت اورتعلیم میں انقلاب پیداہوگیاہے۔تحصیل ہیڈکوآرٹرہسپتال لیاقت پورمیں مریضوں کیلئے جدیدسہولتیں میسرکردی گئی ہیں۔بہت جلدتمام شعبوں کے ڈاکٹروں اورلیڈی ڈاکٹروں کاتقررعمل میںآجائیگا۔ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ آغاتوحیدنے کہا کہ پنجاب کے 36اضلاع میں ضلع رحیم یارخان کے ہسپتالوں میں سب سے ذیادہ مریض آتے ہیں۔را جن پو ر سے نامہ نگا ر،ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے’’ہفتہ برائے ہیلتھ کنونشن محکمہ صحت ‘‘کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں عوام کو طبی سہولیات بارے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔اس طرح کے آگاہی پروگرام ضلع بھر میں کئے جا رہے ہیں۔حکومت پنجاب کا مقصد عوام کو فری جدید طبی سہولیات کی فراہمی ہے ۔ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے لئے وزیر اعلیٰ نے اہم اقدامات کئے ہیں۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چوہدری نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ہیلتھ کنونشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق خان ،چیئرمین ایم سی راجنپور کنور کمال اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشد بخاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزدار،پر نسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پورپروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور ڈاکٹر ریاض احمد،پروفیسر کلیم اختر قریشی۔مولانا جلیل الرحمان صدیقی کے علاوہ علماء کرام ،اساتذہ کرام،میڈیا کے نمائندگان اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری نے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ’’ہفتہ برائے ہیلتھ کنونشن محکمہ صحت ‘‘کے حوالے ٹی ایچ کیو ہسپتال تحصیل جامپور میں ہیلتھ میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹراما سنٹرتحصیل جامپور کی منظوری ہو چکی ہے اور اس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر