پاک فوج کیخلاف مبینہ ریمارکس جمشیدد ستی نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط بھیج دیا

پاک فوج کیخلاف مبینہ ریمارکس جمشیدد ستی نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک مکول(نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

خلاف کاروائی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو تحریری خط بھیج دیا خط کے متن کے مطابق جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے شہری اور آئین ساز ادارے قومی اسمبلی کا ممبرہیں اسلام آباد میں فیض آباد دھرنے کو با وقار انداز سے ختم کرانے پر پاک فوج نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ہم پر بحثیت ذمہ دار شہری کے یہ فرض بنتا ہے کہ ہم قومی و آئینی اداروں کا نہ صرف احترام کریں بلکہ ان اداروں کے حوالے سے کوئی بھی ایسی بات نہ کی جائے جو ان اداروں کے وقار کیخلاف ہو، فیض آباد دھرنے کو با وقار انداز میں ختم کرانے پر حکومت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پاک فوج جیسے حساس ادار ے کے خلاف جو بیان دیا ہے اور ریمارکس دیے ہیں اس سے مجھے دلی صدمہ ہواہے ،افواج پاکستان نے حکومت پاکستان کی درخواست پر امن کا کردار ادا کیا اور معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا یا جس پر پوری قوم خراج تحسین پیش کررہی ہے۔مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی نے پاکستان کے اس اہم قومی ادارے او رخاص طور پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیض حمید کے بارے میں مورخہ 27۔11۔2017کو دوران سماعت جو ریماکس دیے اور حکومت کا آلہ کار بن کر جو الفاظ استعمال کیے اس سے پور ی قوم رنجیدہ ہے ۔
جمشید دستی خط