کوٹ ادو کا جلسہ کسانوں، مزدوروں کیلئے خوشی کا پیغام لائیگا‘ جمشیددستی

کوٹ ادو کا جلسہ کسانوں، مزدوروں کیلئے خوشی کا پیغام لائیگا‘ جمشیددستی

چوک مکول(نامہ نگار) 8دسمبر کو کوٹ ادو جلسہ پاکستان عوامی راج پارٹی کا پہلا سیاسی جلسہ وسیب کے کسانوں مزدوروں کے لئے خوشی کا پیغام لائے گا ،جاگیرداروں کے گڑھ میں جلسہ مظلوموں کے لئے نئے حوصلے کا باعث بنے گا ،جلسہ میں شوگر ملز مافیاء کے ستائے کسانوں کے ساتھ مکمل(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

یکجہتی اور انکے مسائل کا حل پیش کرونگا کسانوں کی حالت دیکھ کر لگتا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے کسان کی کمر ٹوٹے گی تو صنعتیں اور معیشت بھی تباہ ہو جائے گی حکومت ہوش کے ناخن لے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے دور میں کسانوں پر ہونے والے ظلم انکے معاشی قتل دور حاضر کا سیاہ باب ہیں اسی وجہ سے 8دسمبرکو فاطمہ اور شیخو شوگر ملز کی جانب سے کسانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف شوگر ملز کے گیٹ بند اور دھرنوں کا اعلان کرونگا انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ شوگر ملز نے گزشتہ سال کسانوں کو قرضے دیکر گنے کی اقسام 240ہزاروں ایکڑ رقبے پر کاشت کروائی مگر اب وہی گنا شوگر ملز لینے کو تیار نہیں ہیں یہ ظلم اور کسانوں کا معاشی قتل میں کسی صورت برداشت نہیں کرونگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر