معیشت مضبوط ہوئے بغیر ملکی استحکام ناممکن ہے ،حافظ حمداللہ

معیشت مضبوط ہوئے بغیر ملکی استحکام ناممکن ہے ،حافظ حمداللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی ،خانیوال ،حاصل پور،بہاول نگر (نمائندگان )مرکزی رہنما جماعت علمااسلام (ف) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اس وقت تمام بیرونی قوتیں متحد ہوکر پا کستان کو دہشتگر د ملک اور اسلام کو دہشت گرد مذہب قرار دینے پر تلی ہو ئی ہیں جب تک ملکی معیشت مضبوط نہیں(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ہو گی اس وقت تک پا کستان میں استحکام آنا نا ممکن ہے امریکہ اور مغرب کے پٹھو حکمران اسلامی نظریہ کو ختم کرنے کے درپے ہیں حکمرانوں نے ملک کو کھو کھلا کرکے رکھ دیا ہے وہ وہاڑی پریس کلب وہاڑی میں جمعیت علماء اسلا م(ف) ضلع وہاڑی کی طرف سے منعقدہ تحفظِ ختمِ نبوت و استحکام پا کستان سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔اس موقعہ پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری محفوظ احمد قاسمی ، ضلعی جنرل سیکرٹری مو لا نا غلام مرتضیٰ ، مولانا عطاء اللہ ، قاری شاہین اقبال ، ڈاکٹر جہا نگیر شاہ ، رانا تصور علی ، چودھری مقصو د احمد ، مولانا نعمان گل ، حافظ احسان حیدری ، حافظ احمد الرحمان ، عمر فاروق انجم، مسیحی کونسلر عما نوائیل ساون ، مبشر علی ، سیف اللہ ، مولانا محمد اسماعیل سمیت عہدیداران و کارکنان اور شہریوں ، علماء کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی نائب امیر مولانا عطاء اللہ بخاری کے پریس ریلیز کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما کے مرکزی راہنما چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی مذہبی امور سینٹ آف پاکستان مولانا حافظ حمداللہ آج رات بعد نماز عشاء مولانا پیرخواجہ محمد عبدالماجد صدیقی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔حاصل پور(نامہ نگار) حافظ حمداللہ خان نے مدرسہ احیاء علوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی ایک عالم گیر مذہبی اور سیاسی جماعت ہے ہمارے بغیر کوئی نا حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی بن سکتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان مولویوں نے کبھی بھی نہیں توڑا بلکہ پڑھے لکھے سیاستدانوں اور جرنیلوں نے توڑا انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور احتساب کے نام پر ایک ہی خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔اس موقع پر عبدالباری گل، حافظ محمد ابراہیم، محمدعدنان اور دیگر علماء اکرام بھی موجود تھے۔دریں اثناء انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے خلاف سازش قوم اور جمیعت علما اسلام کی قیادت نے ناکام بنائی۔نواز لیگ سے انتخابی اتحاد کی بجائے ایم ایم اے کافعال ہونا ترجیحی ہے ۔راجہ ظفرالحق رپورٹ کا انتظار ہے،عالمی ایجنڈے کے تحت ہمارے نظام تعلیم اور ناموس رسالت قوانین کوچھیڑا جاتا ہے ۔ پریس کلب بہاولنگرمیں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اغیار کے اشاروں پر نصاب کی تبدیلی کے منصوبے بنتے ہیں توہین رسالت قانون میں ترمیم یا منسوخی کے لئے ایک گروہ متحرک ہے۔ختم نبوت کے خلاف سازش قوم اور جمیعت علما اسلام کی قیادت نے ناکام بنائی سینٹ میں ختم نبوت حلف کے حوالے سے میری ترمیم کی نواز لیگ کے علاوہ سب نے مخالفت کی تھی عمران خان کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ اس موقع پر جمیعت علما اسلام کے ضلع امیرمولانا معین الدین وٹو ، مفتی عبدالخالق مہار ، مفتی محمد نصراللہ خان ، حاجی عبدالرحمن قریشی ،حافظ احسان اللہ قریشی ،حافظ سراج احمد اخون بھی انکے ہمراہ تھے۔
حافظ حمد اللہ