ایف آئی اے آفس کے سامنے برائٹ فیوچر انسٹی ٹیوٹ متاثرین کااحتجاجی مظاہرہ

ایف آئی اے آفس کے سامنے برائٹ فیوچر انسٹی ٹیوٹ متاثرین کااحتجاجی مظاہرہ

ملتان(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے آفس کے سامنے برائٹ فیوچر انسٹیوٹ متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران جنوبی پنجاب بھر سے آئے متاثرین ایف آئی اے آفس کے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

باہر جمع ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم روز یہاں آتے ہیں لیکن ہمارے ناموں کی لسٹ لے کر ہمیں تسلیاں دے کر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ہفتے سے زائد گزر چکا لیکن ہمیں پاسپورٹ اور رقم نہیں دی جارہی،ہماری اپیل ہے کہ ہمارے پاسپورٹ اور روقوم واپس دلوائی جائیں،مظاہرین کی جانب سے ایف آئی اے آفس کے سامنے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا بعدازاں ایف آئی اے حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جس پر سب منتشر ہوگئے۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر