فنڈز کی کمی ایم ڈی اے تا ڈیرہ اڈا سڑک توسیع کا منصوبہ ٹھپ
ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایم ڈی اے چوک سے ڈیرہ اڈا تک سڑک چوڑائی کا منصوبہ ٹھپ ہوکر رہ گیا،منصوبہ کے شروع ہونے میں سب سے بڑی رکاوٹ فنڈز(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
کی کمی ہے۔معلوم ہوا ہے ایم ڈی اے کے پاس سول ورکس کے فندز تو موجود ہیں لیکن لینڈ ایکوزیشن کیلئے35کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فنڈز کا انتظام کرنا دشوار ہوچکا ہے۔بتایا گیا ہے اس حوالے سے متعدد مرتبہ صوبائی حکومت کو فنڈز مختص کرنے کے بارے میں یاد دہانی کرائی گئی ہے لیکن یہ کوشش تاحال بے سود چلی آرہی ہے دوسری جانب ایم ڈی اے چوک سے کلمہ چوک تمام ایم ڈی اے اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی عمارتیں اور چار دیواری ہٹانے کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے کنٹریکٹر نے75فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا ہے۔
سڑک توسیع منصوبہ