ایپکا کے مطالبات ‘ 6 دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے آگے دھرنا ہوگا

ایپکا کے مطالبات ‘ 6 دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے آگے دھرنا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ا پیکا کے ہزاروں ملازمین قائد اپیکاحاجی محمدارشاد چوہدری کی قیادت میں6 دسمبر کووزیراعلی سیکریٹریٹ اورسول سیکریٹریٹ پنجاب کاگھیراؤ کرینگے اور(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

دھرنادیں گے بنیادی مطالبات پورے نہ ہونے تک دھرناجاری رہے گا ہیلتھ اینڈایجوکیشن کے ملازمین واساتذہ کرام کامعاشی قتل بندکیاجائے پورے پنجاب کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی تالہ بندی اوراحتجاجی مظاہرے ہونگے ان خیالات کااظہار سینئرنائب صدر پنجاب مقصوداحمد، شیخ مظہرحسین، سیکرٹری جنرل پنجاب فخرالرحمن اظہرصدراپیکاراناوحیدسلطان اپیکاجنوبی پنجاب کی سپریم کورٹ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے جائز مطالبات اگرپورے کردیئے جائیں تولاکھوں خاندان موجود ہ حکومت کیلئے کامیابی کاسنگ میل ثابت ہونگی پورے پنجاب میں6 دسمبر کوفائنل راؤنڈ میں ہوگا مطالبات پورے نہ ہوئے تواٹک سے لے کربہاولنگر تک کے ملازمین لاہورمیں وزیراعلی ہاؤس اور7 ۔کلب کے سامنے تامرگ دھرنادیں گے۔