ہیلتھ کوآرڈی نیٹر پر تنخواہیں نکلوانے کیلئے رشوت مانگنے کی تحقیقات ٹھپ

ہیلتھ کوآرڈی نیٹر پر تنخواہیں نکلوانے کیلئے رشوت مانگنے کی تحقیقات ٹھپ

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت کے کوارڈینیٹر پر تنخواہوں کے نکلوانے کیلئے رشوت مانگنے کے الزام کے تحت تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں۔کوارڈینیٹر ڈاکٹرنجم اقبال پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے الزام(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

لگایا تھا کہ ستمبر2017سے رُکی ہوئی تنخواہیں آن لائن کروانے کیلئے انہوں کے فی کس 3ہزار روپے رشوت مانگی ہ ے۔اور 2ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز سے رشوت اکٹھا کرنے کیلئے ایسوسی ایشن عہدیداروں کو کہا ہے ۔اس الزام پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ جو کئی روز گزرنے کے باوجود بھی تحقیقات مکمل نہ ہوسکی ہے ۔ایسوسی ایشن عہدیداروں نے کوارڈی نیٹر پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایل ایچ ڈیلیوز کے ساتھ سیلفی بنانے کیلئے مجبور کرتے ہیں۔جبکہ محکمہ صحت حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہے جو جلد مکمل ہوجائیگی۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محمکانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر