وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی کی آج میپکو ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری‘ افسران و ملازمین کی صارفین کو دور رکھنے کی حکمت عملی تیار

وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی کی آج میپکو ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر )وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی آج 5 دسمبر کو میپکو ہیڈ کوارٹرز گراؤنڈ خانیوال روڈ پرکھلی کچہری لگائیں گے۔ کھلی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کچہری دس بجے صبح سے ایک بجے دن تک لگائی جائے گی اور صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ میپکو کے افسروں اور ملازمین نے صارفین کو وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی کھلی کچہری سے دوررکھنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ ڈویژنل اور سب ڈویژنل افسر اپنے ساتھ 8 سے 10 ملازمین کو لائیں گے جو کھلی کچہری کے پنڈال کے باہر ڈیوٹی دیں گے اور اپنے اپنے دفاتر کے متاثرین سے پنڈال سے باہر ہی معاملات طے کریں گے اور معافی تلافی کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کو8بجے صبح میپکو ہیڈ کوارٹر زپہنچ کر "پہرہ" دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عابد شیر علی کچہری