ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقہ بھٹہ کالونی کے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران 3 ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر شہری محمد اسماعیل سے 20ہزار اور دو موبائل فون چھین کرفرار ہوگیا۔ مظفر آباد کے علاقہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات3 ڈاکووں کی گن پوائنٹ پر شہری فیاض حسین سے 40ہزار اور موبائل فون چھین کرفرا ر ہوگیا۔شاہ شمس پولیس کے علاقے میں حسن چوک کے قریب تین ڈاکووں نے محمد مظہر سے موبائل فون چھین لیا گلگشت پولیس کے علاقے پل براراں میں محمود کی بیوی سے 43 ہزار روپے چھین لئے گئے دہلی گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد معین کا موبائل فون چوری کرلیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے سے شفقت اور طاہر کے موبائل فون، قادر پور راں پولیس کے علاقے سے مظہر حسین اور اشفاق احمد کے گھر سے موبائل فو ن چور ی کر لئے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر