کسٹم کلکٹریٹ ملتان کے مشہور سمگلنگ کیس کے مرکزی ملزم کی ضمانت منسوخ،گرفتار کرلیا گیا

کسٹم کلکٹریٹ ملتان کے مشہور سمگلنگ کیس کے مرکزی ملزم کی ضمانت منسوخ،گرفتار ...

ملتان(نیوز رپورٹر)سپیشل جج کسٹم پنجاب کلکٹریٹ ملتان کے مشہور سمگلنگ (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کیس میں مرکزی ملزم ارسلان خان کی ضمانت منسوخ کردی ہے کسٹم انوسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن برانچ نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا فاضل جج نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا فاضل جج نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا کسٹم ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ستمبر2017ء میں اویل شہید روڈ کینٹ اور دھوبی محلہ ملتان کینٹ میں چھاپہ مار کر تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ ،شیشہ فلیور،پان پراگ اور انڈین گٹکا کی بھاری کھیپ ضبط کی تھی کسٹم عدالت دو ملازمین محمد نعیم اور محمد عامر کی ضمانت بعدازگرفتاری کی منظوری دے کر پہلے ہی رہاکرچکی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر