کھاد فیکٹری کے قریب آئس فیکٹری میں امونیا گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت منہدم‘ 7 افراد زخمی

کھاد فیکٹری کے قریب آئس فیکٹری میں امونیا گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت منہدم‘ 7 ...

ملتان(کرائم رپورٹر)امونیا گیس سلنڈر پھٹنے سے آئس فیکٹری کی چھت گر گئی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

،7افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز کھاد فیکٹری کے قریب واقعہ علی آئس فیکٹری میں اچانک امونیا گیس سلنڈر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت منہدم ہوگئی ،جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 7افراد زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر اکٹھا ہوگئی،اور ملبہ ہٹانا شروع کردیا،جبکہ ریسکیو عملہ اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔امونیا گیس کے اخراج سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں چبھن کے باعث شہری پریشان رہے ۔ریسکیو عملہ نے آدھے گھنٹے کے آپریشن کے بعد رضوان،اقبال،نگینہ،صائمہ رخسانہ ،فرحان،اور اکرم کو ملبے تلے سے نکال کر نشتر منتقل کردیا،جبکہ دیگر کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔

سلنڈر پھٹنے سے

مزید : ملتان صفحہ آخر