18سالہ لڑکی کی خودکشی ،ٹریفک حادثات میں 5ایک کرنٹ سے ہلاک

18سالہ لڑکی کی خودکشی ،ٹریفک حادثات میں 5ایک کرنٹ سے ہلاک

ملتان، چشتیاں، خانیوال، محسن وال، میلسی، میر ہزار خان (کرائم رپورٹر،(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

نمائندگان) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ نوجوان لڑکی نے کالا پتھر پی لیا ٹریفک کے حادثات میں 5 افراد چل بسے‘ جتوئی چوک کا ویلڈر کھمبے میں کرنٹ آنے سے ہلاک ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر 18سالہ لڑکی نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ مردان پورکی رہائشی 18سالہ روبینہ نے گھریلو جھگڑے کے بعد کالا پتھر پی لیا،جسے حالت خراب ہونے پر نشتر منتقل کیا گیا،تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق چشتیاں تا بہاولنگر روڈ شیل پٹرول پمپ کے سامنے غلط طریقے سے روڈ پر ٹرالہ روکنے کی وجہ سے کار ٹرالے سے جا ٹکرائی ۔ جس کے نتیجہ میں دو افراد فہد اور اس کا والد محمد اشرف عرف اچھو سکنہ گلشن اقبال موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ کار سوار تین افراد حافظ عدنان ، محمد وقاص ، محمد اختر شدید زخمی ہو گئے جن کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں ریفر کر دیا ہے جن کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے ۔ جبکہ ٹرالہ ڈرائیور محمد ثقلین سکنہ صادق آباد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ آدم شوگر مل میں کام کے دوران کرین کی زد میں آکر مزدورمجاہد علی جاں بحق ہو گیا۔ نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ خانیوال ، محسن وال سے نمائندہ پاکستان ، بیورو نیوز کیمطابق ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 90 موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہسپتال میاں چنوں داخل کروادیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بت پور کا اسامہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈالے کے ڈرائیور اظہر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اسامہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا میر ہزار خان سے نمائندہ پاکستان کیمطابق جتوئی شہر کینوجوان محمد سہیل اکرم جس کی شاہجمال چوک جتوئی میں ویلڈنگ کی دکان بنائی ہوئی تھی تین چارروز سے ٹرانسفارمر کاجمپر اڑا ہواتھااور رانا سہیل اکرم جوکہ اپنی دکان پر آہنی پلر کے سہارے کھڑا تھا کہ پلر میں اچانک کرنٹ آگیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیااس موقع پر مرحوم نوجوان سہیل کے والد نے اکرم نے بتایا کہ کئیروز سے ٹرانسارمر کاجمپر ٹوٹنے سے اس میں تو کرنٹ ہی نہ تھا اچانک پلرمیں کرنٹ کیسے آگیاانہوں نے مزید بتایاکہ شاہجمال چوک مین لائن جگہ جگہ جوڑ ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر