گگومنڈی ‘ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک
گگومنڈی، ماچھیوال ( نامہ نگار ) بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کاسرغنہ مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔گگومنڈی پولیس ڈکیتیوں کے مقدمات میں گرفتارملزم طارق وینس کوریکوری کیلئے لے جارہی تھی کہ اسے چھڑوانے کیلئے اس کے ساتھیوں نے پولیس پرفائرنگ کردی۔دوطرفہ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں طارق وینس اپنے ہی ساتھیوں کے فائرلگنے سے ہلاک ہوگیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ گگومنڈی میں گرفتاربین الااضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ طارق وینس ولدفلک شیرسکنہ موضع سجان ملتان کودوران واردات چھیناگیاموٹرسائیکل،نقدی اورطلائی زیورات کی ریکوری کیلئے تھانہ کے نزدیک ہی کاٹن فیکٹری میں لے کرگئی جہاں سے ملزم نے موٹرسائیکل اوردیگرسامان برآمدکروادیا۔اسی دوران گرفتارملزم طارق وینس نے بتایاکہ میرے دوساتھی اس وقت اڈاکواٹرکے نزدیک ایک کاٹن فیکٹری میں موجودہیں اگرفوری ریڈکیاجائے توانہیں گرفتارکیاجاسکتاہے جس پر ایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی چوہدری خالدگورایہ ہمراہی شاہداسحاق سب انسپکٹر،غلام عباس اے ایس آئی بھاری نفری سمیت گرفتارڈاکوطارق وینس کی نشاندہی پراسے لے کربتائی گئی کاٹن فیکٹری جارہے تھے کہ راستہ میں ہی طاہراورمنیرنامی اس کے ساتھیوں نے طارق وینس کوچھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پرفائرنگ شروع کردی۔دوطرفہ ہونے والی شدیدفائرنگ کے نتیجہ میں گرفتارملزم طارق وینس اپنے ہی ساتھیوں کے فائرلگنے سے ہلاک ہوگیا۔حملہ آورملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس معاملہ