نیب ریفرنسز،نوازشریف کے اکاﺅنٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش

نیب ریفرنسز،نوازشریف کے اکاﺅنٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش
نیب ریفرنسز،نوازشریف کے اکاﺅنٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر کیخلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت جاری ہے،مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں،نیب کی ٹیم،استغاثہ کے گواہ ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور کیپٹن صفدراحتساب عدالت موجود ہیںجبکہ نوازشریف اورمریم نوازحاضری سے استثنیٰ کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

استغاثہ کے گواہ ملک طیب نے نوازشریف کے اکاو¿نٹ سے مریم صفدرسمیت دیگرافرادکوجاری چیکس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مریم صفدرکو 13جون 2015کو 12ملین ،15نومبر 2015 کو 28.8ملین اور 14 اگست 2016 کو 19.5 ملین روپے کاچیک دیاگیا۔

حسین نواز نے 20 نومبر2010 کو 90 ہزارڈالر،30جون 2010کو 60ہزار 500 ڈالرزاور20نومبر 2011کو 90ہزار ڈالرزنوازشریف کوبھیجے،گواہ نے بتایا کہ 19اکتوبر 2012کونوازشریف نے3 بار 8لاکھ ڈالرزبینک سے نکلوائے اوریہ رقم پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرکے اکاو¿نٹ میں منتقل کرائی گئی۔

استغاثہ کے گواہ نے عدالت کو بتایا کہ 30 اپریل 2013کو 4چیکس سے10لاکھ ڈالرزپاکستانی کرنسی اکاو¿نٹ میں ٹرانسفرکئے۔

اس پر جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ کیاوجہ ہے ایک دن میں 2 باررقم منتقل کی گئی؟۔گواہ نے کہا کہ یہ رقوم میری بینک تعیناتی سے پہلے ٹرانسفرہوئیں،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی معاون نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ گواہ کے پاس رقوم کی ٹرانسفر کی ہارڈکاپی نہیں،اس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ جودستاویزات جمع کرارہے ہیں ان پرنشان لگادیں،وکیل عائشہ حامد نے کہا کہ سب کچھ پراسیکیوٹرنے خودلکھواناہے توگواہ کوبھیج دیں۔

گواہ نے عدالت کو بتایا کہ اگست 2013 میں نوازشریف نے 4بارساڑھے 9لاکھ ڈالرزاکاو¿نٹ میں منتقل کئے، 10مئی 2005 کونوازشریف نے اپنے اکاو¿نٹ میں 5لاکھ ڈالرزٹرانسفرکئے

نیب پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ کل جج صاحب،آج عائشہ حامد نے خاموش کرادیا،لگتا ہے میری آوازپسندنہیں،اس پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ مزیدکتنی دستاویزات رہ گئی ہیں؟۔

نواز شریف کے وکیل کی گواہ پر جرح جاری ہے،عدالت نے 2 گواہوں مختاراورعمردارزکوبھی طلب کررکھاہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں