شہباز شریف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کا فوری فیصلہ چاہتے ہیں،خود 3 سال سے ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ دبا کر بیٹھے ہیں، بابر اعوان

شہباز شریف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کا فوری فیصلہ چاہتے ہیں،خود 3 سال سے ماڈل ...
شہباز شریف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کا فوری فیصلہ چاہتے ہیں،خود 3 سال سے ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ دبا کر بیٹھے ہیں، بابر اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف 10ارب روپے ہرجانے کے دعوے کافوری فیصلہ چاہتے ہیں،جبکہ خود 3سال سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ دباکر بیٹھے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین ساڑھے 3سال سے انصاف کے منتظرہیں،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حقائق پرمبنی ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے حقائق جانناسانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کاحق ہے،حکومت نے خودکمیشن بنایاتھا،رپورٹ شائع کرنے میں کیاقدغن ہے؟۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور /اہم خبریں