یمن کے سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کی ہلاکت کے بعد ان کا بیٹا میدان میں آگیا، واضح اعلان کردیا

یمن کے سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کی ہلاکت کے بعد ان کا بیٹا میدان میں ...
یمن کے سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کی ہلاکت کے بعد ان کا بیٹا میدان میں آگیا، واضح اعلان کردیا

  

صنعا(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز قتل ہونے والے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے بیٹے احمد صالح نے الزام عائد کیا ہے کہ والد کے قتل کا ذمہ دار ایران ہے اور ایران کو اس قتل کا حساب دینا ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سابق مقتول صدر علی صالح کے بیٹے نے کہا کہ ان کے والد کو اس لیے قتل کیا گیا کیونکہ وہ ایرانی ایجنٹوں کے سامنے ڈٹ گئے تھے ۔ جنرل احمد صالح نے کہا کہ ایرانی ایجنٹ تین سال سے یمن میں فساد پھیلا رہے ہیں، علی صالح نے یمن میں ایران کو فساد پھیلانے سے روکنے کی کوشش کی تو انہیں قتل کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کا قتل ایران کے لیے تباہی کا موجب بنے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حوثی شدت پسندوں نے یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح کو گزشتہ روز ایک بڑا حملہ کر کے قتل کیا ۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : عرب دنیا