اسحق ڈار کی کرپشن نواز شریف سے زیادہ ، پاکستان نہیں جائیں گے، شیخ رشید

اسحق ڈار کی کرپشن نواز شریف سے زیادہ ، پاکستان نہیں جائیں گے، شیخ رشید
اسحق ڈار کی کرپشن نواز شریف سے زیادہ ، پاکستان نہیں جائیں گے، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ان کی کرپشن نواز شریف سے زیادہ ہے۔گزشتہ روز مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے دعوی ٰکیاکہ اسحاق ڈار واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔

ڈیلی پاکستان کایو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

شیخ رشید نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ یہ سارے ہی لندن آئیں گے۔شیخ رشیدکاکہناتھاکہ کوئی بیمار ہو یا نہ ہو یہاں آجاتا ہے۔انھوں نے طنزیہ کہاکہ نیب کو اچھا سا اسپتال بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیاکہ دھرنا کریک ڈان میں زیادہ اموات ہوئیں،صرف 7ہلاکتیں میرے حلقے میں ہوئیں۔ انھوں نے تسلیم کیاکہ زخمی اہلکاروں کے پاس جاناچاہیے تھا۔

مزید :

اسلام آباد -