سندھ حکومت کا کوئی بھی منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوتا، لیاری ایکسپریس وے یکم جنوری تک نہ کھولا گیا تو کارروائی کریں گے ،سندھ ہائیکورٹ

سندھ حکومت کا کوئی بھی منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوتا، لیاری ایکسپریس ...
سندھ حکومت کا کوئی بھی منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوتا، لیاری ایکسپریس وے یکم جنوری تک نہ کھولا گیا تو کارروائی کریں گے ،سندھ ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے 21 دسمبر تک لیاری ایکسپریس وے کا کام مکمل کرنے کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی،جسٹس عرفان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے یکم جنوری تک نہ کھولا گیا تو کارروائی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ منصوبے کو 2003 میں 3 ارب روپے سے مکمل ہوناتھااب لاگت 23 ارب ہو چکی ہے، منصوبہ وقت پر مکمل ہوتاتو اب منافع میں چل رہا ہوتا۔
جسٹس عرفان نے کہا کہ سندھ حکومت کا کوئی بھی منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوتا،اگر منصوبے بروقت مکمل نہ ہوئے تو معاملہ نیب کو بھیج دیں گے، جسٹس عرفان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اگست میں منصوبہ مکمل کرنے کا کہا تھا،میں روز اس روڈ سے آتا ہوں کہیں کام نہیں ہو رہا ،عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت جنوری تک ملتوی کر دی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں