سندھ ہائیکورٹ،این ٹی ایس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار،نتائج کو برقرار رکھنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ،این ٹی ایس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹیفکیشن کالعدم ...
سندھ ہائیکورٹ،این ٹی ایس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار،نتائج کو برقرار رکھنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے این ٹی ایس سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں این ٹی ایس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی ،جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کررکھاتھا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میرٹ پر دیا تھا،پیپرمنسوخ کرناغیرقانونی ہے،ہم ٹیسٹ میں پاس ہوئے،دوبارہ ٹیسٹ غیر قانونی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سندھ حکومت کے دوبارہ پیپر لینے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد این ٹی ایس کے نتائج کو برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا اور اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ کوئی فریق چاہے توسپریم کورٹ سے رجوع کرسکتاہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دوبارہ امتحان لینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جبکہ میڈیکل کے طلبہ نے این ٹی ایس ٹیسٹ کی منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں