”میں واجد ضیا ءکو بلاﺅں گااور “احتساب عدالت کے باہر ریٹائرڈ کیپٹن صفدر نے ایسی بات کہہ دی کہ جے آئی ٹی کے سر برا ہ بھی حواس باختہ ہو جائیں گے

”میں واجد ضیا ءکو بلاﺅں گااور “احتساب عدالت کے باہر ریٹائرڈ کیپٹن صفدر نے ...
”میں واجد ضیا ءکو بلاﺅں گااور “احتساب عدالت کے باہر ریٹائرڈ کیپٹن صفدر نے ایسی بات کہہ دی کہ جے آئی ٹی کے سر برا ہ بھی حواس باختہ ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نواز کے شوہر اور لیگی رکن اسمبلی ریٹائرڈ کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ واجد ضیا خود کرپٹ انسان ہے جس نے لندن میں تحقیقات کے لیے اپنے ہی کزن کی کمپنی کو پیسے دیے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں واجد ضیا کو ضرور بلا وں گا اور ا س سے بھی پوچھوں گا ،گریڈ 19کے ایسے افسر کے ہاتھوں پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دوں گا ۔اسلام آباد دھرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ

دھرنے کے پیچھے پتہ نہیں کن کن لوگوں کا ہاتھ تھا ، دھرنے والوں سے معاہدہ کہیں اور سے ہوا ،اگر دھرنے والوں نے حکومت سے معاہدہ کرنا ہوتا تو 22دن پہلے ہی کر لیتے ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتے تھے ،اس لیے انہیں نکال دیا گیا ،انہیں میڈ ان پاکستان ہونے کی وجہ سے نکالا گیا ،محب وطن سیاستدانوں کو آگے نہیں آنے دیا جاتا ۔کچھ قوتیں پاکستان کو 70سال پیچھے دھکیلنے کی کوشش کررہی ہیںلیکن اب ملک پروہی راج کرےگاجومیڈان پاکستان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزمائشیں لوگوں پر آتی رہتی ہیں ،ہر حق والے پر مشکل وقت آتا ہے ۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : اسلام آباد