ایمان مزاری کیخلاف سوشل میڈیا پر ایسا شرمناک کام شروع ہو گیا کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

ایمان مزاری کیخلاف سوشل میڈیا پر ایسا شرمناک کام شروع ہو گیا کہ ان کی راتوں ...
ایمان مزاری کیخلاف سوشل میڈیا پر ایسا شرمناک کام شروع ہو گیا کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو پاک فوج کیخلاف نازیبا بیان جاری کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی لیکن اب ان کا دعویٰ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی کردارکشی شروع کر دی گئی ہے اور جعلی ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ پاکستان کے تگڑے شیر تھے، بولتے تھے آﺅ سیدھا۔۔۔“ بھارتی پروگرام بگ باس میں آفریدی، شعیب اختر، عمران خان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، شرکاءکیا گفتگو کر رہے ہیں؟ ویڈیو نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ایمان مزاری نے لکھا کہ ” بہت افسوس کی بات ہے کہ مجھے یہ سب یہاں کہنا پڑ رہا ہے لیکن اب کہنا ہے۔ سوشل میڈیا پر کسی خاتون کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور یقینا یہ خاتون میں نہیں ہوں اور یہ میری ویڈیو نہیں ہے۔
ہر کوئی جو مجھے جانتا ہے، اسے پتا ہے کہ میں کیسی نظر آتی ہوں لیکن وہ جو مجھے نہیں جانتے، اس ویڈیو کو میری کردار کشی کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔“

انہوں نے اپنے اگلے پیغام میں لکھا ”میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ جب لوگوں کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہ جاتا، تو پھر اس طرح کے حربے ترتیب دئیے جاتے ہیں تاکہ عورت کو شرمندہ اور خاموش کرایا جا سکے۔ ماضی میں بھی جب ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کی تھی تو یہ حربے میرے خلاف استعمال کئے گئے ، اس لئے اب ان حربوں کے استعمال پر میں کچھ زیادہ حیران نہیں ہوں۔“

اس کے بعد انہوں نے کردار کشی کرنے والے افراد کو ’نصیحت‘ بھی  کی اور کہا کہ وہ اپنے ہتھکنڈوں سے کسی طرح بھی انہیں چپ اور خاموش نہیں کروا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایشیائی باشندوں پر پابندی لگنے کے بعدسعودی عرب میں ایک اور غیرملکی کمپنی کا اپنی ٹیکسیاں چلانے کا فیصلہ ، سعودی شہری بھی یہ گاڑیاں نہیں چلاسکیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔
انہوں نے لکھا ”میرے کردار پر حملہ کرنے والوں کو نصیحت کرنا چاہتی ہوں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس طرح مجھے شرمندہ یا ڈرا کر کے مجھے خاموش کروا دیں گے، تو ایسا بالکل بھی نہیں ہونے جا رہا۔ مجھ میں اتنا سلیقہ تھا کہ میں نے اپنے بیان میں استعمال الفاظ پر معافی مانگ لی جبکہ تم گٹر میں کھیلتے رہو گے اور میں اس میں نہیں کود سکتی۔“

مزید :

اسلام آباد -