’’  خواب میں مُردہ دیکھنا ‘‘ خوابوں میں وفات پاجانے والے عزیزوں کو دیکھنے والوں کے لئے انتہائی اہم بات

’’  خواب میں مُردہ دیکھنا ‘‘ خوابوں میں وفات پاجانے والے عزیزوں کو دیکھنے ...
’’  خواب میں مُردہ دیکھنا ‘‘ خوابوں میں وفات پاجانے والے عزیزوں کو دیکھنے والوں کے لئے انتہائی اہم بات

  

لاہور(ایس چودھری)مُردے کو پھر کسی نے زندہ ہوتے نہیں دیکھا لیکن خواب میں اکثر لوگ مردوں سے ملتے ،ان سے باتیں کرتے،صحبت کرتے اور ان سے ہدایات بھی لیتے ہیں۔اکثر لوگ نیند سے بیدار ہونے کے بعد اپنا خواب حیران وپریشان ہوکر بتاتے ہیں کہ آج انہوں نے ایک مردہ انسان سے ملاقات کی ہے۔یہ مردہ ان کا کوئی عزیز بھی ہوسکتا ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی ؒ کا فرمان ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا ہے کہ مردہ زندہ ہوگیا ہے تو اسکا حال نیک ہوگا،خاص کر اگر مردے کو خوش اور کشادہ حال دیکھے۔اور اگر کسی زندہ انسان کو مردہ دیکھ لیا ہے تو اسکا حال بدتر ہوگا ۔خاص طور پراگر یہ مردہ ظالم یا بدزبان یا سخت و ترش انسا ن ہو ۔اگر کوئی خوا ب میں اپنے مردہ والد کو اسطرح دیکھ لے کہ وہ خوش دیکھائی دے رہے تھے اور پاکیزہ لباس پہنے ہوئے تھے تو ایسے فرد کو دولت ملنے کا امکان ہوگا یا نیکی کا کوئی بڑا کام کرے گا۔اگر خواب میں مردہ ماں کو زندہ دیکھتا ہے تو اسکا نصیب اچھا ہوگا،غم زدہ ہے تو تکالیف سے نکلے گا۔

مختلف خوابوں کی تعبیر اور اسلامی قصے پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خواب میں مردے کو اپنے ساتھ بے تکلفی سے دیکھنے ،یعنی مردے نے اسکی گردن میں ہاتھ ڈال رکھا ہے یااسکو گود میں اٹھا لیا ہے تواسکی تعبیر یہ ہے کہ ایسا شخص لمبی عمر پائے گا ۔

خواب میں اپنے بزرگوں کو اچھے لباس،اچھی بات کرتے یا نصیحت کرتے دیکھے تو اس فرد کے معاملات میں آسودگی اور اصلاح ہوگی۔اگر کسی مردے کو بے لباس دیکھا ہے تو مردے کا حال بدتر ہونے کی علامت ہے۔اس کے لئے دعا کرنے کی ضرورت ہے۔

جو بھی انسان خواب میں کسی بھی مردے کو چاہے کسی حالت میں دیکھے اسے چاہئے کہ اس دن صدقہ لازمی کرے۔ (وللہ اعلم باالصواب)

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : روشن کرنیں