جہازسازی کامنصوبہ پاک چین دوستی کامظہر،سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی تجارتی مرکزمیں بدل دے گا،نیول چیف

جہازسازی کامنصوبہ پاک چین دوستی کامظہر،سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی ...
جہازسازی کامنصوبہ پاک چین دوستی کامظہر،سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی تجارتی مرکزمیں بدل دے گا،نیول چیف

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ جہازسازی کامنصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے، خصوصی اقتصادی زون سے پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا،سی پیک منصوبہ پاکستان کوعلاقائی تجارتی مرکزمیں بدل دے گا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں میری ٹائم سیکیورٹی نے اہم کامیابیاں حاصل کیں، جہازکوتیاری کے بعدمختلف ٹیسٹ کیلئے آج سمندرمیں اتاراجارہاہے،آئندہ چندبرسوں میں پاکستان اورچین کی بحری تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ نئے جہازوں کی شمولیت سے بحری تجارت میں اضافہ ہوا،پٹرولنگ جہازسرچ اینڈریسکیو آپریشن کی صلاحیت رکھتاہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی