”مراثیاں دا بال ۔۔۔“عابد شیر علی نے عمران خان کے بارے میں انتہائی غیر اخلاقی جملہ کہہ دیا

”مراثیاں دا بال ۔۔۔“عابد شیر علی نے عمران خان کے بارے میں انتہائی غیر ...
”مراثیاں دا بال ۔۔۔“عابد شیر علی نے عمران خان کے بارے میں انتہائی غیر اخلاقی جملہ کہہ دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں ،”سارا پنڈ چودھری بن جائے گا لیکن مراثیاں دا بال چودھری نیں بن سکدا“۔ان کا کہنا تھا کہ آپ شہباز شریف اور ہوا میں اڑنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی اپنے اپنے صوبوں میں ترقی کا موازنہ کرلیں ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخواہ میں ہیلی کاپٹر کا ا ستعمال کرتے ہیں اور جب پنجاب آتے ہیں تو یورپ کا بھاشن دیتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں انتشار چاہتے ہیں ،انہیں اب خیبر پختونخواہ کی فکر کرنی چاہیے ، آئندہ انتخابات میں وہاں پر بھی شیروں کا راج ہو گا ۔جاوید ہاشمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ وہ لوٹے نہیں ،جب انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہا تو پارلیمنٹ سے بھی استعفیٰ دیا ،انہوں نے مشرف کی آمریت کے دور میں بھی جیل کاٹی ،عمران خان کے دھرنے میں تھرڈ ایمپائر کی بات کر کے جمہوریت کے خلاف اداروں کو بے نقاب کیا ۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : لاہور