ایڈز سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک ، مرض قابل علاج ہے: مقررین

ایڈز سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک ، مرض قابل علاج ہے: مقررین
ایڈز سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک ، مرض قابل علاج ہے: مقررین

  

عمرکوٹ (سید ریحان ہاشمی )عمرکوٹ میں ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ صحت ضلع عمرکوٹ کی جانب سے ایڈز سے بچاؤ ایڈز سے آگاہی واک ر یلی کا انعقاد واک ریلی سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ایڈز ایک قابل علاج مرض ہے بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر سے قابو پایا جاسکتا ہے۔ ریلی سے ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر سلیم شیخ ضلع میں ایڈز کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد اور ڈاکٹر سید معز علی شاہ ایم ایس ڈاکٹر جام کمبار کا خطاب تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے "cmw"اسکول عمرکوٹ اور تھر بازار سول اسپتال عمرکوٹ تک ایڈز "AIDS " کے مرض کے حوالے سے ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر سلیم شیخ اور ایم ایس سول اسپتال عمرکوٹ ڈاکٹر جام کمبار عمرکوٹ ضلع میں ہیپاٹائٹس پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید معز علی شاہ اور ڈاکٹر فرید احمد وغیرہ کی قیادت میں ایک بڑی واک ریلی نکالی گئی جس میں سماجی شہری مذہبی رہنماؤں سمیت عوام نے شرکت کی۔ سول اسپتال کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ضلعی آفسیر ڈاکٹر سلیم شیخ ،ڈاکٹر مادوری اور ڈاکٹر جام کمبار اور ہیپاٹائٹس پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید معز علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز کامرض قابل علاج ہے ایڈز کے مر یض کو علاج کےساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت ضرورت ہے، ایڈز کے مریض کو مستقل علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہیپاٹائٹس پروگرام کے ضلع عمرکوٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید معز علی شاہ نےکہا ایڈز کے مریض کو توجہ کی ضرورت ہوتی ہے مریض کی دلجوئی کرنی چاہیے انسانیت کی خدمت کرنا ایک عظیم عبادت ہے، معاشرے کے صاحب ثروت افراد کو غریب نادار مریضوں کی مدد کےلیے آگے آنا چاہیے ،غریبوں کے دکھ درد بانٹنا چاہیے ۔"AIDS" واک ر یلی سے ایڈز پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز کے علاج کے لیے سول اسپتال میں ابتدائی سہولیات موجود ہے اور اس ایڈز کنڑول پروگرام مانیٹر کرتا ہے ،ایڈز واک ریلی میں بڑ ی تعداد سماجی ،اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور لوگوں کو ایڈز کے مرض کے متعلق آگاہی دی -

مزید : عمرکوٹ