فالج کا روحانی علاج
کوئی مرض ایسا نہیں جس کا علاج نہ ہو۔بے شک ہم سب جب بیمار پڑتے ہیں تو اللہ ہی ان سے شفا بھی عطا فرماتا ہے۔دوا کی حکمت بھی اللہ کی عطا کردہ ہے اور ادویات سے علاج کرنا بھی سنت ہے تاہم ادویات کے ساتھ ساتھ مسلمان کو دعاکو بھی وسیلہ بنانا چاہئے ۔فالج کے مریض اس ایمان ویقین کے ساتھ اللہ تبارک تعالیٰ کے اسم مبارک یامحی کو اپنا وظیفہ بنا لیں تو ان کے دماغی اعصاب کو اللہ کے حکم سے دوبارہ زندگی مل سکتی ہے۔محی کا لغوی معنی ہے کسی بے جان میں جان ڈال دینا ۔یہ صفت صرف اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور میں نہیں پائی جاسکتی۔وہی ہے جو چیزوں میں زندگی پیدا کرتا ہے۔فالج میں مردہ اعصاب کو بھی نئی زندگی چاہئے ہوتی ہے ۔اللہ سے بہتر یہ کون کام کرسکتا ہے۔
مزید وظائف اور خوابوں کی تعبیر وغیرہ سمیت دیگر بہت کچھ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مریض خود یا اسکے عزیز یہ عمل کرسکتے ہیں۔درودپاک اول و آخر کے ساتھ سات سو سات مرتبہ یامحی پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لے اور چالیس روز تک یہ عمل کرتا رہے۔
۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com