نوازشریف سے ملاقات‘شکوے دور ہوگئے‘ ملکر سیاسی جنگ لڑینگے:جاوید ہاشمی

نوازشریف سے ملاقات‘شکوے دور ہوگئے‘ ملکر سیاسی جنگ لڑینگے:جاوید ہاشمی
نوازشریف سے ملاقات‘شکوے دور ہوگئے‘ ملکر سیاسی جنگ لڑینگے:جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پنجاب ہاو¿س میں ون آن ون ملاقات کی جس میں مسلم لیگ ن میں واپسی کے حوالے سے بات چیت اور تمام امور طے پاگئے۔ نوازشریف نے جاوید ہاشمی کو گلے لگا لیا۔ جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ نوازشریف سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ زیادہ گلے شکوے میرے ہی تھے۔پوری زندگی پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے وقف کردی۔ عوام کے ووٹوں کا تقدس ہونا چاہیے۔ مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے ہروقت تیار رہتا ہوں، نوازشریف نے ملاقات میں کافی گلے شکوے دور کئے۔نوازشریف نے مجھ سے کوئی گِلہ نہیں کیا،ان سے گلے ملا تو تمام شکوے ختم ہوگئے۔ آگے چل کر ہم ملکر سیاسی جنگ لڑیں گے، پاکستان میں پارلیمنٹ اور سویلین کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی۔پاکستان میں16وزراء اعظم کو نکال دیا گیا، پاکستان میں پارلیمنٹ اور سویلین کی بالادستی قائم نہیں ہوسکی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رواں ماہ نواز شریف ملتان میں جلسہ کرینگے جس میں جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ میاں محمد نواز شریف کی خواہش پر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم سے پنجاب ہاو¿س میں پہلے وفاقی وزراء احسن اقبال، سعد رفیق اور مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی بعد میں دونوں کے درمیان ایک کمرے میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں نواز شریف نے جاوید ہاشمی کی سیاست کے حوالے سے خدمات اور 2014میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کے حوالے سے ان کو خراج تحسن پیش کیا ,انہیں پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے فیصلے پر خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کیلئے گرین سگنل دیدیا۔
جاوید ہاشمی کی واپسی پر مریم نواز نے نے کہا ویل کم بیک ہوم۔

مزید :

اسلام آباد -