انعم عزیز قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے عامر خان کیخلاف ٹرائل کورٹ رپورٹ طلب کر لی

انعم عزیز قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے عامر خان کیخلاف ٹرائل کورٹ رپورٹ طلب کر ...
انعم عزیز قتل کیس، سندھ ہائیکورٹ نے عامر خان کیخلاف ٹرائل کورٹ رپورٹ طلب کر لی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کیخلاف قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے مکمل رپورٹ طلب کر لی،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عامر خان اور دیگر پر متحدہ کے کارکن انعم عزیز کے قتل کا الزام ہے ،اس وقت عامر خان ایم کیو ایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے ،ماتحت عدالت نے عامر خان کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی،عدالت نے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کراچی