خیبر پی کے اسمبلی میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری کیخلاف قرارداد منظور

خیبر پی کے اسمبلی میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری کیخلاف قرارداد ...
خیبر پی کے اسمبلی میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری کیخلاف قرارداد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پی کے اسمبلی نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری کے خلاف متفقہ طور پر قراردادمنظورکرتے ہوئے وفاقی حکومت سے گرفتارافرادکی رہائی کےلئے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کامطالبہ کیاہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن ثناء اللہ نے قرادادپیش کی جس کے متن کے مطابق آج کل سعودی عرب حکومت نے بلاجوازپکڑدھکڑشروع کی ہے جس میں ہزاروں پاکستانیوں کوگرفتار کیاجاچکاہے اوران کو جیلوں میں ڈالاجاچکاہے جس سے تمام پاکستانی مشکلات سے دوچار ہیں اورانکے خاندان یہاں پر تشویش میں مبتلا ہیں پاکستانیوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری چونکہ وفاقی حکومت پرعائد ہوتی ہے اس لئے یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ سعودی عرب جیلوں میں قید کئے گئے تمام پاکستانیوں کورہا کیاجائے اور اگر ان کے کاغذات میں کچھ خرابی ہو تو سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ان کے خاطرخواہ مدد کی جائے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ گرہ مٹ میں شریفاں بی بی کی بے حرمتی پرخواتین اراکین کی کوشش کے باوجود سپیکر خیبرپی کے اسمبلی نے انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا۔
صوبائی اسمبلی میں کاکس کی چیئرپرسن اورقومی وطن پارٹی کی خاتون رکن معراج ہمایون نے نکتہ اعتراض پر معاملہ اٹھاناچاہالیکن سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصر نے ان کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں معراج ہمایوں نے نکتہ اعتراض پر یہ مسئلہ اٹھاناچاہا تاہم سپیکر نے اسے مستردکرتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا۔

مزید :

پشاور -