وہ پاکستانی جس نے دوسری بیوی کی بیٹی سے بھی شادی کر لی، ڈھونڈنے کی کوشش میں ایسا انکشاف ہو گیا کہ لڑکی کی ماں پر قیامت ہی ٹوٹ پڑی

وہ پاکستانی جس نے دوسری بیوی کی بیٹی سے بھی شادی کر لی، ڈھونڈنے کی کوشش میں ...
وہ پاکستانی جس نے دوسری بیوی کی بیٹی سے بھی شادی کر لی، ڈھونڈنے کی کوشش میں ایسا انکشاف ہو گیا کہ لڑکی کی ماں پر قیامت ہی ٹوٹ پڑی

  

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہری پور میں ایک شخص وارث علی شاہ نے اپنی بیوی شہربانو کاظمی کی 18 سالہ بیٹی یعنی اپنی سوتیلی بیٹی سے شادی رچا لی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایمان مزاری کیخلاف سوشل میڈیا پر ایسا شرمناک کام شروع ہو گیا کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

وارث علی شاہ کی بیٹی شہربانو کاظمی نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”9 سال قبل میں نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد وارث علی شاہ سے شادی کی۔ مرحوم شوہر سے میرے چار بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور جب وارث علی سے شادی ہوئی تو میں بچوں سمیت اس کے پاس آ گئی۔

پہلے 9 مہینے زندگی پرسکون انداز میں گزری اور اس دوران میں نے وارث علی کو گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کا کاروباری بھی شروع کروایا۔ لیکن پھر وارث نے اچانک وہ گھر بیچنے کا مطالبہ شروع کر دیا جو مرحوم شوہر نے میرے لئے چھوڑا لیکن میں نے انکار کر دیا جس پر وہ مجھے تشدد کا نشانہ بنانے لگا۔

5 نومبر کو میری ایک بیٹی لاپتہ ہو گئی اور 22 نومبر کو وارث نے مجھے واٹس ایپ پر ایک تصویر بھیجی۔ یہ تصویر وارث اور میری لاپتہ بیٹی کے نکاح نامے کی تھی۔

تصویر ملنے پر میں مقامی پولیس سٹیشن گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی جس کے بعد میں نے عدالت سے رابطہ کیا۔ اپنی بیٹی کو ڈھونڈنے کی کوششوں میں یہ انکشاف ہوا کہ وارث پہلے بھی چار شادیاں کر چکا ہے جبکہ میری بیٹی یعنی اپنی سوتیلی بیٹی کیساتھ اس نے پانچواں نکاح کیا ہے۔

وارث نے مجھے اور میری فیملی کی معاشی کفالت بھی بند کر دی ہے اور میں بچوں کی سکول کی فیس دے سکتی ہوں، نہ اپنی خراب صحت کا خیال رکھ سکتی ہوں۔

سوتیلی بیٹی کو ساتھ لے جانے اور اس کیساتھ نکاح کرنے میں وارت کی مدد ہمارے ڈرائیور نے کی جو بچوں کو سکول لے جانے اور لانے کا کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ پاکستان کے تگڑے شیر تھے، بولتے تھے آﺅ سیدھا۔۔۔“ بھارتی پروگرام بگ باس میں آفریدی، شعیب اختر، عمران خان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، شرکاءکیا گفتگو کر رہے ہیں؟ ویڈیو نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

وارث کے باپ نے اس واقعے کے بعد اس سے لاتعلقی کا اعلان تو کر دیا ہے مگر اسے اپنے بیٹے کی تمام حرکتوں کا پتہ تھا اور اب اسے بچانے کیلئے ہی سخت ردعمل کا اظہار بھی کر رہا ہے۔“

مزید : ایبٹ آباد