پاکستان پوسٹ کا ڈاکٹر روتھ فاﺅکی خدمات کو خراج عقیدت ‘ یادگاری ٹکٹ جاری کردیا

پاکستان پوسٹ کا ڈاکٹر روتھ فاﺅکی خدمات کو خراج عقیدت ‘ یادگاری ٹکٹ جاری ...
پاکستان پوسٹ کا ڈاکٹر روتھ فاﺅکی خدمات کو خراج عقیدت ‘ یادگاری ٹکٹ جاری کردیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سے جذام کے مرض کا خاتمہ کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاﺅ کی یاد میں پاکستان پوسٹ (اسلام آباد) نے یادگاری ٹکٹ کا اجراء کردیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر روتھ فاﺅ کے قائم کردہ میری ایڈ لیڈ سینٹر صدر میں تقریب منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی جرمنی کے قونصل جنرل رینر شمعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روتھ فاﺅنے دکھی انسانیت کے لئے بے مثال خدمات انجام دیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پاکستان میں انہوں نے خدمت کے 55سال گزارے۔ ان کے نام سے ٹکٹ کا اجراءروتھ فاﺅکو بہترین خراج عقیدت ہے۔ جوزف کوٹس‘ میرون لولو‘ لپروسی سینٹر کے اراکین نے ڈاکٹر روتھ فاﺅن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پوسٹ نے آٹھ روپے کے یادگاری ٹکٹ کا اجراءکیا۔ روتھ فاﺅ کے نام سے 50 روپے کا سکہ اور ایئر ٹرانسپورٹ سپورٹ کا 10روپے کا ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

مزید : کراچی