”یا اللہ خیر “سٹار لیگ سپنر شاداب خان سے متعلق افسوسناک خبر آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے باوجود مشکلات کا شکار ہے ،ایک کے بعد ایک کھلاڑیوں کی انجریاں سامنے آرہی ہیں اور اب نیوزی لینڈ کے دورے سے قبل سٹال لیگ سپنر شاداب خان کے انجری کی خبر بھی سامنے آگئی ہے ۔
تفصیل کے مطابق قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں جن میں عماد وسیم ،عثمان شنواری ،وہاب ریاض ،عمر گل اور اظہر علی کا نام شامل ہے تاہم اظہر علی نے انگلینڈ میں ری ہیب سنٹر سے علاج کے بعد بہتری کی نوید سنا دی ہے تاہم پھر بھی وہ ابھی پریکٹس سیشن کے دوران احتیاط کر تے نظر آتے ہیں ۔ادھر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن پر ایک بار پھر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ایسی صورتحال میں قومی ٹیم کی مشکلات میں ایک اور اضافہ اس وقت ہو گیا جب شاداب خان کو بھی انجری ہو گئی ۔بتا یا جارہا ہے شاداب خان کو گروئن انجری ہے جو کہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور شاداب خان جلد فٹ ہو جائیں گے ۔شاداب خان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب جاری ہے ۔واضح رہے کہ اگلے ماہ جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا اہم دورہ ہے جسے کرکٹ پنڈتوں کی جانب سے کافی مشکل قرار دیا جا رہا ہے ۔
ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں