بیوی کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کالزام، ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کی درخواست ضمانت مسترد

بیوی کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کالزام، ڈی آئی جی گلگت بلتستان ...
بیوی کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کالزام، ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کی درخواست ضمانت مسترد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان سید جنید ارشد کی سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایمان مزاری کیخلاف سوشل میڈیا پر ایسا شرمناک کام شروع ہو گیا کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

ڈی آئی جی جنید ارشد کی سابقہ بیوی نے درخواست جمع کرائی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اس نے اپنے دوست دانش کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ بیوی کو بلیک میل کیا اور اس کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی اور پھر سید جنید ارشد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ پاکستان کے تگڑے شیر تھے، بولتے تھے آﺅ سیدھا۔۔۔“ بھارتی پروگرام بگ باس میں آفریدی، شعیب اختر، عمران خان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، شرکاءکیا گفتگو کر رہے ہیں؟ ویڈیو نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

ملزم نے عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس کی آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ بیوی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا جبکہ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ انٹرنیٹ آئی پی ایڈریس سے ملزم تک پہنچے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے ثبوت بھی ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار اور تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد ڈی آئی جی جنید ارشد کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

مزید : لاہور