این اے 120 ، پی ٹی آئی کی عذرداری الیکشن ٹربیونل سے ہائیکورٹ منتقل

این اے 120 ، پی ٹی آئی کی عذرداری الیکشن ٹربیونل سے ہائیکورٹ منتقل
این اے 120 ، پی ٹی آئی کی عذرداری الیکشن ٹربیونل سے ہائیکورٹ منتقل

  

لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کیخلاف تحریک انصاف کی انتخابی عذرداری الیکشن ٹربیونل سے لاہور ہائیکورٹ منتقل کر دی جس پر اب جسٹس امین الدین خان سماعت کرینگے۔

الیکشن ٹربیونل کے سربراہ شاہد رفیق کے روبرو تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی انتخابی عذرداریپر سماعت ہوئی جس میں این اے 120 کے نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سماعت کے دوران یاسمین راشد کے وکیل انیس ہاشمی کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداری کو ٹربیونل سے ہائیکورٹ منتقل کر دیا ہے ۔

الیکشن ٹربیونل نے یاسمین راشد کی این اے 120کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کے لئے عذرداری کی منتقلی کیلئے نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر موصول ہونے تک کارروائی 11 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید : لاہور