این اے 125 ، خواجہ سعد رفیق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

این اے 125 ، خواجہ سعد رفیق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
این اے 125 ، خواجہ سعد رفیق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (اے این این ) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے حوالے سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ 

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ 6 دسمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔ الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے الزامات پر این اے 125 میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا اور اس فیصلے کو خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

مزید : اسلام آباد