پنجاب بھر میں گردوں اور جگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری آگئی، ایسا ہسپتال جس کی اشد ضرورت تھی

پنجاب بھر میں گردوں اور جگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری آگئی، ایسا ہسپتال جس کی ...
پنجاب بھر میں گردوں اور جگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری آگئی، ایسا ہسپتال جس کی اشد ضرورت تھی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گردوں اور جگر کے مریضوں کو بیشتراوقات علاج کے لیے بھارت یا کسی بیرون ملک جانا پڑتا تھا لیکن اب یہ بیماری کوئی مسئلہ نہیں رہے گی کیونکہ حکومت پنجاب نے 200ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستان کڈنی و لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹرل بنادیاہے تاہم باضابطہ افتتاح ابھی باقی ہے، یہ حکومت پنجاب کا جگر اور گردوں کی تمام بیماریوں کا علاج کرنیوالا اب تک کاسب سے بڑا سنٹر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق200ملین ڈالر لاگت سے بننے والا پاکستان کڈنی و لیور انسٹی ٹیوٹ پورے صوبے کے تمام اضلاع میں ہیپاٹائٹس سے بچاﺅکی احتیاطی تدابیر اور علاج کیلئے کلینکس بنائے گا جس سے یہ دنیا کی بڑی ہیلتھ کیئر سہولیات میں سے ایک ہوگا۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب نے تعمیرکے آخری مراحل میں موجود منصوبے کے مقام پر دورہ کیا اور کام کی رفتار اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح انشاءاللہ 25دسمبر کو متوقع ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے بتایاکہ منصوبے کی تمام لاگت حکومت پنجاب خود برداشت کررہی ہے اور کوئی غیرملکی سرمایہ کاری نہیں ۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : قومی