دورہ نیوزی لینڈ سے قبل عثمان خان شنواری سے متعلق شاندار خوشخبری آ گئی، پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہے گا کیونکہ۔۔۔

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل عثمان خان شنواری سے متعلق شاندار خوشخبری آ گئی، ...
دورہ نیوزی لینڈ سے قبل عثمان خان شنواری سے متعلق شاندار خوشخبری آ گئی، پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہے گا کیونکہ۔۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوجوان فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنواری کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہیں اور اگلے مہینے سے باﺅلنگ پریکٹس شروع کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایمان مزاری کیخلاف سوشل میڈیا پر ایسا شرمناک کام شروع ہو گیا کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

عثمان خان شنواری سری لنکا کیخلاف سیریز کے دوران کمر میں سٹریس فریکچر کے باعث ہر طرح کی کرکٹ سے دور ہیں اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انہیں مکمل بحالی میں 6 سے 8 ماہ کا وقت درکار ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈاکٹر سہیل سلیم کی نگرانی میں بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں جس دوران یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ یہ انجری اتنی مہلک نہیں، جتنی سمجھی جا رہی تھی۔

2013ءکے دوران عثمان شنواری تین مرتبہ سٹریس فریکچر کا شکار ہوئے تھے جبکہ اس سال انہیں صرف ایک مرتبہ ہی اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم وہ صحت یابی کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ پاکستان کے تگڑے شیر تھے، بولتے تھے آﺅ سیدھا۔۔۔“ بھارتی پروگرام بگ باس میں آفریدی، شعیب اختر، عمران خان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، شرکاءکیا گفتگو کر رہے ہیں؟ ویڈیو نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایک مہینے کے بعد باﺅلنگ پریکٹس شروع کر دیں گے جو کہ بہت ہی خوش آئند ہے اور اس سے یہ امکان بھی پیدا ہوتا ہے کہ وہ دو سے تین مہینوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے قابل بھی ہو جائیں گے۔

مزید : کھیل