”یمن کے سابق صدر علی عبداللہ کیساتھ دھوکہ ہوا کیونکہ۔۔۔“ علی عبداللہ کی موت کے بعد ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ جان کر سعودی عرب بھی حیران پریشان رہ جائے گا

”یمن کے سابق صدر علی عبداللہ کیساتھ دھوکہ ہوا کیونکہ۔۔۔“ علی عبداللہ کی موت ...
”یمن کے سابق صدر علی عبداللہ کیساتھ دھوکہ ہوا کیونکہ۔۔۔“ علی عبداللہ کی موت کے بعد ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ جان کر سعودی عرب بھی حیران پریشان رہ جائے گا

  

صنعاء(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی موت کے بعد طرح طرح کے دعوے سامنے آ رہے ہیں اور اب یمن کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ علی عبداللہ صالح کے ساتھ بدعہدی کی گئی اور انہیں غداری کے ذریعے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایمان مزاری کیخلاف سوشل میڈیا پر ایسا شرمناک کام شروع ہو گیا کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

غیر ملکی خبر رساں ادارے ”العربیہ“ نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ صنعاءمیں قبائلی ثالثوں نے علی صالح کو اپنے رہائش گاہ سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا تھا اور انہیں تجویز دی تھی کہ وہ جنوبی صنعاءمیں سنحان کے مقام پر اپنے گھر میں ہی رہیں تاہم حوثیوں کی طرف سے انہیں تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا گیا تھا کہ سابق صدر اپنی رہائش گاہ سے باہر کسی دوسری جگہ جا سکتے ہیں۔

بدعہد غدار حوثیوں کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کے بعد علی صالح اپنے بیٹے اور دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک کار پر بیت الاحمر کے مقام کی طرف روانہ ہوئے۔ ان کی گاڑی جب سیان کے مقام پر پہنچی تو سامنے سے آنے والی حوثی باغیوں کی کئی گاڑیوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ مسلح دہشت گردوں نے انہیں گاڑی سے نیچے اتارا۔ ابھی وہ ان سے بات چیت ہی کر رہے تھے کہ باغیوں کو اعلیٰ کمان سے علی صالح کو قتل کرنے کے احکامات موصول ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ پاکستان کے تگڑے شیر تھے، بولتے تھے آﺅ سیدھا۔۔۔“ بھارتی پروگرام بگ باس میں آفریدی، شعیب اختر، عمران خان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم، شرکاءکیا گفتگو کر رہے ہیں؟ ویڈیو نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی صالح کی گاڑی کا چاروں اطراف سے محاصرہ کرلیا گیا تھا۔ اس لئے ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ گاڑی سے اتارے جانے کے بعد باغیوں کوٹیلیفون پر ان کے قتل کا حکم ہوا جس کے بعد وہاں پر موجود باغیوں نے سابق صدر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

مزید : عرب دنیا